• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الحق کو بیان بازی چھوڑ کر کرکٹ پرتوجہ دینے کا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان نے متنازع ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیان بازی نہ کریں کرکٹ پر توجہ دیں۔ یو بی ایل کمپلکس میں پیر کو پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا تھا کہ سندھ ٹیم نے بولنگ اور فیلڈنگ میں منفی حربے استعمال کئے، میچ کی صورتحال دیکھیں تو آپ کو کم رنز بننے کی وجہ سمجھ آجائے گی۔ سندھ نے پہلی اننگز میں برتری کا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے دفاعی فیلڈنگ سیٹ کی، بولرز نے منفی حکمت عملی کے ساتھ گیندیں کروائیں۔ اعظم خان نے منگل کو امام الحق کو کہا کہ ہم نے منفی کرکٹ نہیں کھیلی یہ غلط تاثر ہے۔ پچ کی صورتحال دیکھ کر حکمت عملی بنائی اسی طرح بیٹنگ اور بولنگ کی۔ اعظم خان نے کہا کہ ہر کسی کے سوچنے سمجھنے کا انداز اپنا ہوتا ہے اگر بولر کو وکٹ نہ ملے اور وہ چھ فیلڈر لیگ سائیڈ پر رکھ کر بولنگ اس لئے کرتا ہے کہ بیٹسمین سوئپ کھیلے اور آئوٹ ہو، اسے حکمت عملی کہیں گے منفی کرکٹ نہیں، جو بھی چاہے الزام لگالے۔سارے کرکٹر ہمارے بچے ہیں اس طرح کی متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ اعظم خان نے کہا کہ میڈیا اس کرکٹ کی تشہیر کررہا ہے لیکن بیٹنگ پچوں اور رنز کے انبار کی باتیں قبل ازوقت ہیں۔ نیا سیٹ اپ ہے اس سیٹ اپ میں معیاری کرکٹ کھیلی جائے گی تاکہ شائقین کی توقعات پوری ہوں۔
تازہ ترین