• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی علیحدگی پر ہمارا واضع مؤقف،تقسیم برداشت نہیں کرینگے،سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلا عا ت و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں صرف سیاسی مخالفین کا احتساب کیا جارہا ہے ، سیاسی انتقام لے کر اپنی ذاتی اناکوتسکین دی جارہی ہے. نیب وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے چند وزراء کے اشاروں پر چل رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ مالم جبہ کیس میں تمام ملزمان کو کلین چٹ دی جارہی ہے، کراچی کی علیحدگی پر ہمارا واضع موقف،تقسیم برداشت نہیں کرینگےسندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھو ٹکی واقعہ میں مندر اور دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا لیکن رینجرز اورپولیس نے حالات کو قابو کیا جب کہ میں اور ناصر شاہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر وہاں گئے علماء نے واضع کیا کہ مندر پر حملہ کرنے والوں سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فریقین نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی جس کے بعد ملزم گرفتار ہوئے ہیں، لیکن اگران پر الزام غلط لگایا گیا ہے تو الزام لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، انہوں نے تعاون کرنے پردونوں فریقین کا شکریہ ادا کیا، ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میرپور خاص واقعہ اور ایمبولینس نہ ینے پر سندھ حکومت فوری حرکت میں آئی اور ایم ایس سمیت 4ذمہ داروں کو معطل کیا ہے جبکہ اس کی مزید انکوائری جاری ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم یا کراچی کی علیحدگی پر ہمارا واضع موقف ہے کہ ہم کسی صورت تقسیم برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین