اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری سے بچوں کی ملاقات کی اجازت دیدی۔ منگل کو لطیف کھوسہ کی جانب سے عدالت میں آصفہ بھٹو زرداری کی اپنے والد سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی جسے فاضل عدالت نے منظورکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ اپنے والد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔