گھوٹکی، حیدرآباد(نامہ نگار، بیورو رپورٹ) گھوٹکی میں نجی اسکول کے مالک پر توہین رسالت کا الزام لگنے کے بعدسے بنداسکول دوبارہ کھل گیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور بھی گھوٹکی پہنچ گئے ۔ مسجد سے بیٹری چوری کرنے کی کوشش کے بعد مسجد کی بے حرمتی کی افواہ پر خوف وہراس ، پولیس کے مطابق مسجد کی بے حرمتی نہیں کی گئی۔ اسکول میں توڑ پھوڑ کر نے کا 59افراد پر مقدمہ درج ۔