• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پر گجرات کے رہائشی 3 افراد سے ایف آئی اے کی پوچھ گچھ

لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے کی تحقیقات شروع کردی، اور گجرات کے رہائشی 3افراد کو طلب کر کے انکے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےآصف اقبال کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں پہلے چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی جس میں ملوث گجرات کے رہائشی 3ملزمان غلام رسول، شیراز علی اور علی شہزاد کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ اس کیس میں مزید افراد کو بھی طلب کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین