• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس،وزیراعلیٰ سندھ نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے،مراد شاہ اپنا جواب جمع کراچکے ہیں، پہلے بھی طلب کئے جانے پر عدالت نہیں آئے تھے۔نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کاکہناہےکہ سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔
تازہ ترین