• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کا ردعمل غیر موثر ہے، قیوم راجہ

لندن (پ ر ) مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ سے عارضی طور پر ایران میں رہائش پزیر کشمیری حریت پسند رہنما قیوم راجہ نے ایرانی دوستوں کے ہمراہ مشہد میں اقوام متحدہ کے سب آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مقامی نمائندہ کو یاد داشت دی، یاد داشت میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میںبھارتی قتل عام کا زکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے غیر موثر رد عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی یہ منطق نا قابل فہم ہے کہ ریاست جموں کشمیر پر قابض قوتیں خود مسئلہ کشمیر حل کریں، انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ سامراجی قوتوں کی پالیسی ہے مگر اقوام متحدہ کو آزادانہ اور منصفانہ پالیسی اپنانا چاہیے اتنی زیادتی اگر سیکورٹی کونسل کے کسی رکن کے ساتھ ہوتی تو اب تک اقوام متحدہ کے نام پرتیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی ہوتی۔ قیوم راجہ نے یادداشت میں بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے کو بھی رد کیا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی طرف سے سیز فائر لائن توڑنے کی کوشش کرنے والے پاکستان سے بغاوت کر کے بھارت کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی تحریک خالصتا وحدت کشمیر کی تحریک ہے اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہیے بعد ازاں قیوم راجہ نے ایک بیان میں ریاست جموں کشمیر میں بھارتی ظلم و بر بریت پر رہبر ایران آیت اللہ خامنہ ای کی دو ٹوک پالیسی، ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کی حمایت میں قرارداد، ایرانی وزارت خارجہ کے یکے بعد دیگر بیانات، ایران کے متحدہ شہروں میں مقبوضہ وادی میں قتل عام اور کرفیو کے خلاف ایرانی عوام اور طلبا و طالبات کے مظاہروں اور ایرانی میڈیا کے تعاون پر کشمیری عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین