• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی درجہ بندی جانچنے کیلئے عشارئیے بدلنے کافیصلہ

لاہور(خبر نگار)تعلیمی لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندیوں میں مبینہ خرابیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے درجہ بندی جانچنے کے عشارئیے بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہر سہ ماہی کے بعد اضلاع کی درجہ بندی جاری کی جاتی ہے۔سی ای اوز اور سکول سربراہان کی جانب سے درجہ بندی میں خرابیوں کی نشاندھی کی گئی تھی ،جبکہ وزیر سکول مراد راس نے بھی درجہ بندی کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہا ر کیا تھا۔وزیر سکول نےدرجہ بندی کے انڈیکٹرز تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ۔اس حوالےسے یہ بھی معلوم ہو ا ہےکہ گذشتہ سہ ماہی میں تین کی بجائے دو ماہ کی کاکردگی پر درجہ بندی جاری کی گئی تھی۔
تازہ ترین