• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعددجرائم پیشہ گرفتار،منشیات،اسلحہ برآمد،بہن کو کلہاڑی سے زخمی کر دیا

ملتان(سٹاف رپو رٹر)ملتان پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروش، جواری، 3 ناجائز اسلحہ رکھنےوالے2بھکاریوں سمیت 7ملزمان کوگرفتار اور ان سے 10لٹر شراب،ایک7 ایم ایم رائفل ، 2 پسٹل 30بورمعہ 2گولیاں، زر جوا 5462 برآمد کر لئے ۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے مزمل سے 10لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے وکیل کو پرچی جوا کھیلتے ہوئے زر جوابرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ قطب پور نے کاشف سے پسٹل 30بور معہ 2گولیاں،پولیس تھانہ راجہ رام نے عاشق محمد سے پسٹل 30بور اور ملزم فاروق سے رائفل 7ایم ایم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ گلگشت نے اسلم ،پولیس تھانہ کوتوالی نے فرزانہ بی بی کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کیا۔ بستی کھوکھراں کی رہائشی عاصمہ کا اپنے بھائی نعمان کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھاجس پرنعمان نے متعدد بار اس کو اس کے حصے کی راضی نہ لینے کا دباؤ ڈالا اس کے نا ماننے پر گزشتہ روز نعمان نے گھر گھس کے عاصمہ کو کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا متاثرہ خاتون کے شوہر اعجاز کی اطلاع پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ گورنمنٹ ہائی سکول گلگشت میں ذیشان دوسرے طالبعلم احسن کی جگہ پرچہ دے رہا تھا جس کو ممتحن نے موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔جبکہ کمپری ہینسو سکول میں سلیم ریاضی کے پرچہ میں ممنوعہ مواد کا استعمال کر رہا تھا۔ جس کو ممتحن نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے الزام میں دو افراد عزیزاورشوکت کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین