• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ



ذرائع موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق شہر میں 22 سے 24ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ، اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اس کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے تاہم ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوجاتا ہے اور سمندری ہواؤں کے بجائے مغربی اور شمال مغربی میدانی اور گرم علاقوں کی ہوائیں چلنے سے اکتوبر میں ہیٹ ویوز آنے کے امکانات رہتے ہیں ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے 24ستمبر کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

تازہ ترین