• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری شہری کا ترک میڈیا کو انٹرویو


کشمیریوں پر بھارتی فوج کے اذیت ناک تشدد کی دل دہلا دینے والی رپورٹس ایک کے بعد ایک سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری شہری نے ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مظالم سے پردہ اُٹھایا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیری عوام رفتہ رفتہ موت کے قریب جا رہے ہیں

عابد احمد خان نامی کشمیری نے بتایا کہ اُسے پانی میں ڈبو کر کرنٹ لگایا گیا، رسیو ں سے ہاتھ، پاؤں باندھ کر صبح تک مارا پیٹا گیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے والے صحافیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث

مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے لیے ہر دن مشکل بنادیا گیا ہے ، انہیں کام سے روکا جارہا ہے۔

ایک کشمیری صحافی شاہد خان نے بتایا کہ سری نگر میں 7 ستمبر کو محرم کے جلوس کے دوران پولیس نے ان سمیت چھ صحافیوں پر تشدد کیا تھا جس سے ان کے سر میں فریکچر ہوگیا۔

حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں اور تشدد کرنے سے متعلق متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین