• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف میں کوئی لچک نہیں،شاہ محمود

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف میں کوئی لچک نہیں،شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔

نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو باور کراتے ہیں کہ پاکستان کبھی ان سے منہ نہیں موڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کبھی کشمیریوں کے جذبات مجروح نہیں ہونے دیں گے، سو اختلاف کے باوجود مسئلہ کشمیر پر ہم ایک ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ چٹکی بجا کر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، حقائق سامنے رکھتے ہوئے بحیثیت قوم حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو یہ پیغام دینا ہے کہ سو اختلافات کے باوجود ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں۔

تازہ ترین