• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی کوکار پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا


کرتب دکھانے کے لیے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایک اسٹنٹ شو میں کار چلاتے ہوئے کرتب بازی کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ ناکام ہوگیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے کرتب بازی کے شوقین منچلے نے کار چلاتے ہوئے کئی فٹ اونچے ریمپ سے جمپ لگائی لیکن مہارت کی کمی کہیں یا قسمت کی خرابی کہ اسکی گاڑی ریمپ سے اچھل کر پہاڑ میں جا گھسی۔

کرتب بازی کا شوق اپنی جگہ لیکن اس کام کیلئے مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین