• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا پھیلانے والوں کو روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کرینگے، وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ بارشوں سے خراب ہونے والی سڑکوں پر کام شروع کررہے ہیں 21ستمبرسے شروع ہونے والی صفائی مہم میں کے ایم سی سمیت تمام اداروں کی نمائندگی شامل ہے اورمیئر کراچی نے اس صفائی مہم کی مکمل حمایت کی ہے سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کوروکنے کے لیے دفعہ 144نافذ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صفائی مہم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت اوربعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی، کمشنر کراچی افتخارشلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز کے چیئرمین، بلدیاتی نمائندے اور کنٹونمنٹ ایریاز کے نمائندے بھی شریک تھے۔سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے اجلاس میں صفائی مہم کی کامیابی کے لیے مشاورت کی گئی ہے تمام اداروں کو ساتھ مل کر اس مہم میں حصہ ڈالنا ہوگا،صفائی مہم کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگے،یہ مہم ایک مہینے کی نہیں ہے ایک مہینے میں بیک لاگ میں کمی لانا ہے،عارضی جی ٹی ایس قائم کئے جائیں گے صفائی کے بعد یہ جی ٹی ایس ختم کردیئے جائیں گے،اس مہم میں یوسی ناظمین کو بھی شامل کریں گے۔

تازہ ترین