• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات سے سرخرو ہوکر قائدین جلد عوام کے درمیان ہونگے‘ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صد سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف سلامت ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی،عمر خلجی ،شنو گل ارباب اقبال اورلیاقت راجپوت نے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی قائدین میاں محمد نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نوازشریف کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد ہے، الیکشن کمیشن کے مریم نواز کی پارٹی قیادت سے متعلق فیصلہ عوام کی جیت ہے۔پارٹی قائدین جلد تمام کیسز سے سرخرو ہوکر عوام کے درمیان ہونگے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا، پانامہ سے شروع ہونیوالی کہانی اقامہ پر ختم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سالمیت کی جدوجہد کررہی ہے، کشمیر کی آزادی اور خطے کی موجودہ صورتحال سے نبردآزما صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہوسکتی ہے۔ پاک فوج ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
تازہ ترین