• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈ ورڈ کالج میں تنازعہ کےحل کیلئےکمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

پشاور(لیڈ ی رپورٹر)کرسچن کمیونٹی کے رکن تنویر شیرازی نے پشاور کے تاریخی ایڈ ورڈ کالج میں انتظامات کے حوالے سے جاری تنازعہ کو حل کرنے کے کیلئے اعلیٰ حکام سے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہےجسکامقصدایڈورڈ کالج کی ساخت کو مذید متاثر ہونے سے بچانا اور کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کو پہلے کی طرح جاری رکھناہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈورڈ کالج شہر کا تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جسکے انتظامات عرصہ دراز سے خیبر پختونخوا کی حکومت چلا رہی ہے جبکہ کالج کی انتظامات چرچ کے زمرے میں آتی ہے جبکہ کالج کو انگریزوں کے دور سے کلیسا ہی سنبھالتی ائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پرنسپل کے چارج سنبھالنے کے بعد کالج میں دو گروپوں کے مابین اختلافات نے جنم لیا جنمیں پروفیسرز کا گروپ اور کلیسا گروپ شامل ہے جسکی وجہ سے کالج میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور کالج کی بد نامی کا بھی باعث بنا ہے جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایڈ ورڈ کالج کو کا تعلق چرچ سے ہی اسی لئے کالج میں کوئی اور مداخلت سےنہیں ک سکتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں جاری پرفیسر گروپ اور مسیحی گروپ کے مابین اختلافات کو ختم کرنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور کی سربراہی میں پشاور کے دیگر معززین کیساتھ مل کر کمیٹی تشکیل دےی جائے۔
تازہ ترین