• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار ذیشان شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور اہلکاروں نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 3 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ذیشان شہید ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین