اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کو پیچیدہ مسائل پر مذاکرات جاری رکھنا پڑیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں منیر اکرم اور سابق سفیر آصف درانی نے شرکت کی۔
منیر اکرم نے کہا کہ ایران اور امریکا میں عمومی معاہدہ ہوسکتا ہے،جس کے تحت مکمل سیز فائر ہوجائے گا۔
آصف درانی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات تاخیر کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔