• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری آسان انگریزی الفاظ کی اسپیلنگ نہیں جانتے، دلچسپ انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد امریکی آسان انگریزی الفاظ کی اسپیلنگ نہیں جاتے۔ 

امریکی میں سب سے زیادہ غلط ہجے کیے جانے والے الفاظ میںFavorite  Through  اور Niece  شامل ہیں۔ یہ تجزیہ جنوری سے مئی 2026 کے دوران گوگل سرچ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا۔

ویب سائٹ ان اسکیمبلر نے گوگل ٹرینڈز پر "How do you spell" اور "How to spell" جیسے سوالات کا تجزیہ کیا اور پھر ایس ای او پلیٹ فارم کے ذریعے ہر لفظ کے سرچ نمبرز معلوم کیے۔

تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ "Bougie" تھا، جس کے بعد "Favorite"، "Through"، "Business"، "Tomorrow"، "Because"، "Definitely"، "Beautiful"، "Niece" اور "Separate" شامل ہیں۔

امریکا کی ہر ریاست میں الگ الگ سب سے زیادہ غلط ہجے کیے جانے والے الفاظ بھی سامنے آئے۔ جیسے کہ فلوریڈا میں "School"، کولوراڈو میں "Color"، جارجیا میں "Chihuahua"، لوزیانا میں "Restaurant"، نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں "Spaghetti"، مینیسوٹا میں "Ukulele"، اوریگن میں "Diamond" اور ٹیکساس میں "Recycle" شامل ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید