چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی آئینی کورٹ میں دائر پٹیشن میں میرے نوٹس میں آئی ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی ایسی کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی جس میں مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس 8 گھنٹے جاری رہا، ملک میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، مشترکہ طور پر کہا گیا کہ ہمیں مائنس بانی پی ٹی آئی منظور نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو رویہ برقرار رکھا گیا ہے وہ غیر آئینی اور غیر انسانی ہے، بشریٰ بی بی کے کیسز فی الفور مقرر کرکے فیصلہ کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے نوٹس میں لایا گیا کہ شیر افضل مروت نے آئینی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، یہ ایک سازش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس کی اجازت صرف بانی چیئرمین دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے بنے ہیں، یہ فیصلہ ریورس نہیں ہو سکتا، علی امین نے بھی وضاحت دے دی ہے، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔