• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کیلئے وارڈ مختص کرنے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ میں ڈینگی سےمتعلق کیس کی سماعت میں جسٹس قیصر رشید نے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد ڈینگی مریضوں کیلئے وارڈ مختص کرے۔ عدالت نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید نےڈی جی ہیلتھ ارشد خان سے  استفسار کیا کہ صوبے میں ڈینگی سےاب تک کتنےافراد متاثر ہوئےہیں؟

ڈی جی ہیلتھ ارشد خان نے جواب دیا کہ صوبے میں 16 سو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

جسٹس قیصر رشید نے پھر استفسار کیا کہ انتظامیہ نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں۔ اس کے جواب میں ارشد خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے ۔

عدالت کی جانب سے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے وارڈ مختص کرنے کی ہدایت پر ڈی ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ لیبارٹریز جعلی ڈینگی ٹیسٹ کرارہے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ عطائی اور جعلی لیبارٹریز کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کارروائی کررہا ہے۔

عدالت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو عطائیوں اور جعلی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین