آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

الزامات کا جواب دینے کے لیے خورشید شاہ کو ایوان میں بلائیں ، راجہ پرویز

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ کل خورشید شاہ کو ایوان میں بلائیں کہ وہ اپنے اوپر الزامات کا جواب دیں، پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں خطاب کررہے ہیں 


راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل الزام لگا دیا جاتا ہے کہ آپ کا بے نامی اثاثہ ہے، پراپرٹی نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ ممبر کہاں سے لے کر آئے گا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکے لیے وزیراعظم کے پاس ایک جواب ہے این آراونہیں دوں گا، آپ سے این آر او مانگتا کون ہے، شاید آپ کو خوابوں میں این آر او نظر آرہے ہیں۔

ں لیگ کے رہنما خواجہ آصف قومی اسمبلی میں خطاب کررہےہیں 


قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر یکجہتی کانفرنس کےموقع پرخورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کی غیرسنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ حکومت نہ مسئلہ کشمیر اور نہ ہی عوام کے مسائل سے دلچسپی رکھتی ہے۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی آڑ میں نہ چھپیں، ہم ایک برادری ہیں، اسیر کارکنوں کے جائز حقوق کا تحفظ کریں، کل یہ وقت آپ پر بھی آسکتا ہے، کل یہ وقت آپ پر آيا تو ہم آپ کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے علامتی احتجاج اس لیے کیا کہ ہمیں ایوان سے مایوسی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید