آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

'سانولے میک اپ میں تصویر پر کینیڈین وزیر اعظم کی معذرت

اوٹاوا(جنگ نیوز )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات سے عین قبل اپنی 2001 کی ایک تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد اس پر معذرت کی ہے۔

انہوں نے اپنی جس تصویر پر معذرت کی ہے اس میں وہ ʼسانولے میک اپ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

'سانولے میک اپ میں تصویر پر کینیڈین وزیر اعظم کی معذرت


کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی 29 سال کی عمر میں سانولے میک اپ میں لی گئی اس تصویر کو جسٹس ٹروڈو کیلئے آئندہ انتخابات میں ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹائم میگزین میں یہ تصویر چھپنے کے بعد بدھ کو اپنی انتخابی مہم کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 47 سالہ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ "مجھے یہ معلوم ہونا چاہیے تھا کہ یہ غلط ہے لیکن مجھے معلوم نہیں تھا۔

مجھے اپنے کیے پر اب شرمندگی ہے۔"کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں عوام سے کہوں گا کہ میرے کیے کو درگزر کر دیں۔

دنیا بھر سے سے مزید