• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے دو مقدمات کے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تیسرے کیس کے ملزم کو جوڈیشل کر دیا۔ عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج اقدام قتل اور دہشت گردی کیس کے ملزم حسنین ماجد کا اکیس ستمبر تک تین روزہ اور تھانہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج نفرت آمیز مواد کیس کے ملزم جنڈ کے رہائشی محمد صدیق کا 26 ستمبر تک سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مذہبی منافرت کیس کے ملزم شفیع اللہ کو تیس ستمبر تک جوڈیشل کر دیا۔تونسہ شریف کے رہائشی ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کے ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کے مقدمہ میں پانچ شہادتیں قلمبند کر کے 28ستمبر کو مزید گواہ طلب کرلئے۔
تازہ ترین