• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی سرکار اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال کر کشمیر کا سودا کررہی ہے :پیپلز پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری اسی پرانے انتقام کا شاخسانہ ہے جو پیپلز پارٹی کیخلاف نصف صدی سے جاری ہے لیکن اس کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں اور ہمیشہ کی طرح سر نہیں جھکائیں گے جسے گرفتار کرنا ہو کر لیں مگر پیپلز پارٹی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ ہر گز نہیں کرے گی ان تحفظات کا اظہار پیپلز پارٹی شہر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد امین ساجد، سلیم شہزاد، رئیس الدین قریشی اور علی اسلم تھہیم نے ضلع کچہری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ نیازی سرکار اپوزیشن قیادت کو جیلوں میں ڈال کر پس پردہ مودی سے کشمیر کا سودا کررہی ہے ، تحریک انصاف کے وزراء کیخلاف بھی نیب میں کرپشن کی انکوائریاں چل رہی ہیں لیکن انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا اور کے پی کے میں نیب کے پر کیوں جلتے ہیں ، عمران نیازی اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین