• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت ،چوہدری شوگر ملز کے شریف خاندان کی 9کمپنیوں سے کروڑوں روپے قرض لینے کا انکشاف

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات میں چوہدری شوگر ملز کےلئے شریف خاندان کی اپنی ہی کمپنیوں سے کروڑوں روپے قرض لینے کا انکشاف کیا ہے ۔ نیب لاہور نے گزشتہ روز قرض دینے والی9 کمپنیوں کی تفصیل احتساب عدالت جمع کرادی ۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر ملز نے اتفاق فاؤنڈری سے 9 کروڑ 33 لاکھ 59 ہزار 9 سو 99 روپے اور 1 کروڑ 72 لاکھ 70 ہزار 3 سو 8 روپے رمضان شوگر ملز سے 3 کروڑ 87 لاکھ ، الیاس انٹرپرائز سے ایک کروڑ 11 لاکھ 16 ہزار 6 سو 92 روپے ، برادرز شوگر مل سے 7 کروڑ ، حمزہ سپننگ مل سے 58 کروڑ سے زائد قرضے لئے۔اسی طرح خالد سراج انڈسٹریز اور اتفاق برادرز لمیٹڈ نے بھی چوہدری شوگر مل کو کروڑ وں روپے قرض دیا۔
تازہ ترین