• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، 1915سے قائم گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں 1915سے قائم گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ، 11اعلی نسل کے گھوڑے کراچی منتقل کرنے کی تیاری، 16رکنی عملے کو لائین میں رپورٹ کرنے کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اسپیشل فور س گراؤنڈ پر 1915سے قائم گھوڑا فورس کو ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کے حکم پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے گھوڑا فورس کی اعلی نسل کے11گھوڑے کراچی منتقل کرنے کے بھی احکامات مقامی عملے کو دے دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے گھوڑا فورس کے انچارج سرفراز علی نے اسکی تصدیق کی ہے گھوڑا فورس کی نگرانی کے لئے مقرر ایک سب انسپکٹر، 6ہیڈ کانسٹیبل، تین خدمت گار ، چھ اہلکاروں سمیت عملے کے 16ملازمین کو لائین میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گھوڑا فورس جنرل جان جیکب کے دور میں قائم کیا گیا تھا یہاں گھوڑا فورس کا ٹریننگ سینٹر بھی تھا گھوڑا فورس پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہر میں گشت بھی کرتی تھی۔

علاوہ ازیں گھوڑا فورس کے گھوڑے ثقافتی نمائش اور اہم شخصیات کی استقبال میں بھی لائے جاتے تھے جبکہ گھوڑوں کے ذریعے شہباز ائیر بیس کی چاروں اطراف سے نگرانی بھی کی جاتی تھی جو اب گھوڑا فورس کے ختم ہونے کے باعث نہیں ہو سکے گی ۔

تازہ ترین