• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹریبونل کی تجویز آمرانہ مائنڈ سیٹ کی نشاندہی کرتی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا پلان، مولانا مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس پر تحفظات ہیں، بلاول بھٹو، کیا بلاول کے تحفظات کے باوجود ن لیگ مولانا کا ساتھ دے گی؟ کا جواب دیتے ہوئےمظہر عباس نے کہا کہ حکومت جس بیوروکریسی کی ناراضی سے خوفزدہ تھی دیکھیں ان کے پاس سے کتنی دولت برآمد ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاج سے متعلق بلاول بھٹو کی پوزیشن میں عجیب تضاد ہے، بلاول اگر مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی حمایت کرتے ہیں تو مولانا کی تو جماعت ہی مذہبی سیاسی جماعت ہے وہ مذہبی کارڈ استعمال نہیں کریں گے تو کیا کریں گے،مولانا کا ساتھ دینے سے متعلق بلاول بھٹو اور ن لیگ میں شدید کنفیوژن نظر آرہا ہے،کہیں بات ہورہی ہے اسی لحاظ سے دونوں جماعتیں کبھی آگے بڑھتی ہیں کبھی پیچھے ہٹتی ہیں، ن لیگ بہرحال مولانا کے ساتھ احتجاج میں جائے گی، ن لیگ چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا مارچ کامیاب ہو تاکہ ن لیگ کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹریبونل کی تجویز آمرانہ مائنڈ سیٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ریما عمر کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ دینا پاکستانی سیاست کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔
تازہ ترین