• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل کا مالیاتی صنعت پر غلبہ

کراچی(پ ر) پاکستان کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے مالیاتی ادارے جے ایس بینک اور جے ایس بینک کے ذیلی ادارے اور پاکستان کی فلیگ شپ ایکویٹی بروکریج اور انوسٹمنٹ کمپنی جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ (جے ایس جی سی ایل) کو متعدد قومی و بین الاقوامی فورمز پر اپنی کارکردگی کی بناء پر تسلیم کیا گیا ہے۔جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2019ء میں پاکستان کے درمیانے حجم کے بہترین ریٹیل بینک، پاکستان کی بہترین کنزیومر فنانس پرڈوکٹ اور پاکستان کے بہترین ایس ایم ای بینک ایوارڈ حاصل کئے۔ بیسٹ بینک فار اسمال میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) ایشیاء منی ایوارڈ 2019ء میں ملا جبکہ اس کی ڈیجیٹل ٹریفک انی شی ایٹو کیلئے بیسٹ پے منٹ ٹیکنالوجی / سلوشن پروائیڈر کا ایوارڈ 2019ء DIGI ایوارڈ میں دیا گیا۔جے ایس بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی نے کہا کہ یہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری پاکستانی مالیاتی صنعت کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے، یہ اعزاز اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری صنعت نہ صرف اعلیٰ کارکردگی کے بین الاقوامی معیارات کو پورا کر سکتی ہے بلکہ اس سے تجاوز کر سکتی ہے۔ ہم ان قیمتی فورمز پر ستائشوں سے خوش ہیں اور ہم آسان اور سستی مصنوعات متعارف کرانے اور تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہوں۔ دوسری جانب جے ایس بینک کے ذیلی ادارے جے ایس گلوبل نے بھی چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈز تقریب میں بیسٹ ایکویٹی بروکریج ہائوس، بیسٹ اکنامک ریسرچ ہائوس، بیسٹ ٹرانزکشن، بیسٹ ایکویٹی اینالسٹ اینڈ بیسٹ ایکویٹی ٹریڈر کی کیٹیگری میں پانچ ایوارڈز جیتے۔ تقریب کے دوران سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر نے کہا کہ سی ایف اے ایوارڈز کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا نہیں ہوا کہ کسی ایک بروکریج فرم نے ایک ہی مرحلہ میں بہت سے ایوارڈز جیتے ہوں۔ انہوں نے صنعتی رہنمائوں اور مارکیٹ میں اعتماد قائم کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات پر سی ایف اے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قومی مالیاتی صنعت میں ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل اپنے صارفین کی زندگیوں کو سادہ اور آسان بنانے کے لئے تیار کی گئی جدید اور قابل قدر مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین