• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحکیم‘خورشید شاہ کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلخانہ محفوظ رہے

عبدالحکیم(نمائندہ جنگ) سابق اپوزیشن لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی گاڑی عبدالحکیم انٹر چینج کے قریب سڑک کے درمیان بنائی ہو ئی دیوار سے ٹکرانے باعث تباہ ہو گئی جبکہ گاڑہ میں سوار سید خورشید شاہ کے اہل خانہ محفوظ رہے کچھ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

سید خورشید شاہ کے اہل خانہ موٹر وے کے راستہ اسلام آباد سے براستہ فیصل آباد عبدالحکیم سکھر جارہے تھے عبدالحکیم انٹر چینج کے قریب موٹر وے نامکمل ہونے کی وجہ سے این ایچ اے نے سڑک کے درمیان دیوار بنا کر سڑک کو بند کر دیا ہے۔

سڑک کو بند کرنے کے بارے کوئی سائن وغیرہ نہی لگائے گئے اور نہ ہی رات کو اس جگہ سرخ بتی جلا کر مسافروں کی رہنمائی کی جاتی ہے،اس غیر قانونی دیوار کی وجہ سے نہ صرف حاادثات ہوتے رہتے ہیں۔

مسافروں اور شہریوں نے اس غیر قانونی دیوار کو ختم کرنے اور سڑک ختم ہونے کے سائن جلی حروف میں لگانے کے ساتھ ساتھ اس علاقہ میں ایلیٹ فورس کی گشت بھی لگانے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین