• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ارکان تقرری کیس،سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

 اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن اراکین تقرری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس مقبول باقر نے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔الیکشن کمیشن کی ممبران کی تقرری عام لوگ اتحاد جماعت نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی جبکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبران نے مقدمہ اسلام آباد میں منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
تازہ ترین