• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ ناظم آباد کی حدود میں ملزمان سے مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل ذیشان ولد اطہرمیاں کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی،اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی،ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی، نمازجنازہ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ ڈی آئی جی ایسٹ، سائوتھ،ایس ایس پیز سینٹرل، سٹی سمیت رینجرز سندھ و کراچی پولیس کے افسران، جوانوں،شہید کے ورثاء اور اہالیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہیدکانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید کے ورثاء کے لیئے محکمہ پولیس سندھ کیجانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین