آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سید حسین فاروق کاظمی تحریک کشمیر یورپ کے صدر منتخب ہوگئے

ناروے اوسلو(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ناروے کے انتخابات میں سید حسین فاروق شاہ کو صدر، مولانا انعام الرحمان کو جنرل سیکرٹری اور راجہ محمد اسلام کو سرپرست منتخب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر میاں محمد طیب بھی موجود تھے نو منتخب صدر سید حسین فاروق کاظمی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاہے بھارتی حکمرانوں کو ظلم اور بربریت کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے مذاکرات اور پُرامن کوششوں کا ساتھ دینا چاہئے کشمیری اپنا وہ حق مانگ رہے ہیں جو بھارت نے پوری دنیا کے سامنے وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرراردادوں میں موجود اور طے ہے ستر سال سے بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حل نہیں ہوسکا عالمی برادری کی ذمےداری ہے کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ بھارت خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرے ۔کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر میاں محمد طیب نے کہا ہے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے گزشتہ چھ ہفتوں سے مسلسل کرفیو اور بھارت کے ظلم اور جبر کے خلاف موثر آواز بلند ہو رہی ہے اور انہوں نے اپنے حالہ دورہ یورپ کے مختلف ممالک کے حوالے بھی بریف کیا۔

یورپ سے سے مزید