کراچی (جنگ نیوز) عوام کے پسندیدہ پروگرام”خبرناک“ نے نا صرف اپنے ناظرین کو ہنسانے بلکہ سیاست اور معاشرت سمیت دیگر اہم موضوعات پر ہلکے پھلکے انداز میں معلومات دینے کے سلسلے کا بھی آغاز کر رکھا ہے ۔ ہفتے کو نشرہونے والے پروگرام میں پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف (ڈمی) ”خبرناک“ آڈینز کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس کے علاوہ ایک سیگمنٹ کے دوران طاقتور اور کمزور پرویز مشرف آمنے سامنے نظر آئیں گے اور ایک دوسرے پر شدید تنقیدبھی کرتے دکھائی دیں گے۔ شو میںساس اور بہو کے درمیان لڑائی ہوگی جس کے بعد ”ساس بہو کی زندگی میں تعویز گنڈوں کے کردار“ پر بھی خصوصی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ پیر کُکڑاں والی سرکار کے حربے اور مشورے“ بھی ناظرین اور حاظرین کیلئے پیش کئے جائیں گے اور دلفریب نغمہ بھی ہوگا۔ معلومات اور دلچسپ شرارتوں سے سجا یہ منفرد شو ناظرین میر محمد علی کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔