• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دیہی خواتین کی دستکاری کے عالمی چرچے

دیہی اور پہاڑی علاقوں کی خواتین کی دستکاری سے عالمی سطح کی ڈیزائنر اسٹیلا جین بھی متاثر ہو ئے بغیر نہ رہ سکیں۔

پاکستانی دیہی خواتین کی دستکاری کے عالمی چرچے


ان علاقوں کی خواتین کے فن پارے کل ’میلان فیشن ویک‘ میں نمائش کے لیے  پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اٹلی کی نامور فیشن ڈیزائنر اسٹیلا جین نے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں کی خواتین کے ہینڈی کرافٹس میلان فیشن ویک میں نمائش کے لیے پیش کریں گی۔ 

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کہتے ہیں وزارت تجارت اسٹیلا جین اور یواین آئی ڈی او کے تعاون سے چترال، گلگت، ہنزہ اور کالاش کی خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے انہیں ہینڈی کرافٹس کی تربیت دے رہی ہے۔

میلان فیشن ویک عالمی سطح کاایونٹ ہے، ہینڈی کرافٹس کی نمائش سے خواتین کے ہاتھوں سے تیار کی گئی اشیا کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع ملیں گے۔

اس سلسلے میں اسٹیلا جین نے مصنوعات کی نمائش کے لیے پاکستانی فیشن ماڈلز کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔

تازہ ترین