آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

23برس بعد بھی میر مرتضیٰ کے خون کا انصاف نہیں مل سکا، غنویٰ بھٹو

نوڈیرو (نامہ نگار) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی شہید میرمرتضیٰ بھٹو کی 23ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھے گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی گئی۔ برسی کے دوران پارٹی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 23 برس سے شہید میر مرتضیٰ قتل کا انصاف مانگ رہے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، شہید میر مرتضیٰ کے قتل میں ملوث قاتلوں کو صدارتی منصب کے ساتھ اہم عہدوں میں فائز کیا گیا مگر آج 23برس کے بعد بھی شہید کے خون کا انصاف نہیں مل سکا ہے،آج میں وقت کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہوں اور اس پنڈال میں بیٹھا ہر کارکن انکے انصاف کے لئے حکمرانوں سے جواب طلب کرتا ہے کہ میر مرتضٰی کو کس نے قتل کیا۔

اہم خبریں سے مزید