• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کی قیمتیں بے لگام، گوشت، نان،روٹی کی بھی من مانے نرخوں پر فروخت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سبزیوں کی قیمتیں بھی بے لگام ہو گئیں ، چار روز بعد زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی اور جمعہ کوفی کلو200روپے میں فروخت ہوئی۔ شملہ مرچ فی کلو120روپے،اروی100روپے، گوبھی100روپے،گھیا کدو100روپے، مٹر 200روپے کلو میں فروخت ہوئے۔ادرک بدستور چار سو روپےکلو جبکہ لہسن280/ 300 روپےکلو میں بک رہا ہے۔پیاز 80 سے 90 روپے،آلو 40سے 50روپے،لیموں 150 /160 روپےکلو میں فروخت کئے گئے۔گاجر 100روپے کلو رہی۔سیب گاجا150 روپے کلو،کیلا60/80روپےدرجن ،سندرخانی انگور 200/250روپے کلو میں بیچا گیا۔جبکہ گوشت اور روٹی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔پتیری روٹی سرکاری قیمت سات روپے کے برعکس آٹھ روپے،سادہ نان بدستور بارہ روپے،برائے نام تل والا قلچہ15روپے اورروغنی نان/پراٹھا 25روپے میں مل رہا ہے۔چھوٹا بڑا گوشت قصاب اپنی مرضی کے نرخوں پر بیچ رہے ہیں۔یہی حال دودھ اور دہی کا ہے۔دودھ 110جبکہ دہی 120روپے میں مل رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ قیمتیں مقرر کرنے کے باوجود ان پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین