• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کا فیصلہ، کمشنر کو ٹاسک دیدیا گیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ملتان کے سیوریج نظام کی بہتری کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں کمشنر افتخار علی سہو کو ملتان کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے ٹیکنیکل پلان بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،کمشنر نے واسا کو بوسیدہ سیوریج نظام کا سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا کیلئےرواں مالی سال میں مختلف پروگراموں کی مد میں ایک ارب 47کروڑ70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 40کروڑ روپے جاری بھی کردئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین