چین میں 60 سالہ شخص نے حیرت انگیز اسٹنٹ دکھا کر سب کو دنگ کر دیا۔
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوآن سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ چینی شخص نے16.4فٹ قطر والے ہولا ہوپ رنگ اپنی کمر کے گِرد گھمانے کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔
معمر شخص نے دیوہیکل بھاری بھرکم رِنگ اْٹھا کر توازن برقرار رکھ کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اور دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔