آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ دور میں اپنے 4 پسندیدہ بیٹسمینوں کے نام بتا دیئے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران اپنے مداحوں کو بتایا کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور جوئے روٹ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

جب ایک اور مداح نے اُن سے پوچھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے انہیں کون زیادہ پسند ہے تو بوم بوم نے جواب دیا کہ ’دونوں‘۔

واضح رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اس وقت صرف بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے رنز کا اوسط ففٹی پلس ہے، بابر اعظم کا اوسط 54 اعشاریہ 21 جبکہ ویرات کوہلی کا اوسط 50 اعشاریہ 85 ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید