آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسنوکر: لکشمن راوت نے محمد آصف کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا


 بھارتی کھلاڑی لکشمن راوت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو 6-5 سے شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ کے ورلڈ ٹیم ایونٹ کا آغاز اتوار 22 ستمبر سے ہوگا جس میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ میانمار اور فلپائن سے ہوگا۔

میانمار کے شہر منڈالے میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں ہفتے کو لکشمن راوت اور محمد اصف کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ رہا۔

میچ کے آغاز پر محمد آصف نے پہلا فریم جیت کر برتری حاصل کی۔ اگلے فریم میں لکشمن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 44-0 سے دوسرا فریم اپنے نام کیا۔

اگلے چار فریم لکشمن جیت کر اپنا اسکور 5-1 کیا۔

اس موقع پر محمد آصف نے فائٹ بیک کیا اور چار فریم جیت کر مقابلہ 5-5 کردیا۔ لکشمن نے آخری فریم جیت کر 6-5 کی برتری کے ساتھ ٹائٹل حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید