• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کے میگا کرپشن کیس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ملتان(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے میگا کرپشن کیس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاور سیکٹر کے 375میگا کرپشن کےکیسز پکڑے ہیں۔ جس میں 3ہزار 841 ارب روپے کی کرپشن پکڑی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی ، بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیاں ، غیر قانونی ادائیگیوں کی مد میں پاکستان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیپکو/PEPCO)، سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے ) ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں( DISCO,S)، جینکوز( GENCO,S)، پاکستان ہولڈنگ پاور کمپنی لمیٹڈ(PHPL) ،پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC)، جامشورو پاور جنریشن کمپنی ( جینکوII)،ناردرن پاور جنریشن کمپنی( جینکوIII)، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی(GENCO IV)، میپکو (MEPCO)، فیسکو( FESCO)، پیسکو( PESCO)،کیسکو(QESCO)،سیپکو(SEPCO)، ٹیسکو(TESCO) اور این ٹی ڈی سی (NTDC) میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔
تازہ ترین