• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گوجرانوالہ،کوئٹہ میں انکم ٹیکس،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کے نئے عہدیدار

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی نے ان لینڈ ریونیو سروس کی بنیادی اسکیل 20کی افسر یاسمین فاطمہ کو لاہور کی کمشنر آئی آر زون سیون کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے عہدے کا چارج دیدیا ہے۔ محمد عرفان رضا بنیادی سکیل 20نے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے کمشنر زون سکس کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کردی ہیں۔ محمد عابد بنیادی سکیل 20نے ساہیوال کے اوکاڑہ زون کے کمشنر کے عہدے کا چارج دیکر گوجرانوالہ ریجنل ٹیکس آفس کے کمشنر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ راشد حسین جمالی بنیادی سکیل 19آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس نے ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے عہدے سے سبکدوشی حاصل کر کے کوئٹہ ریجنل ٹیکس آفس زون ٹو کے کمشنر آئی آر کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ محمد نعمان انیس نے لاہور لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کے ڈپٹی کمشنر آئی آر کا چارج دیکر ایف بی آر میں سیکنڈ سیکرٹری کے فرائض کی سرانجام دہی شروع کی ہے۔ محمد عاصم خٹک بنیادی سکیل 19نے سیکرٹری بجٹ و اخراجات ایف بی آر کا چارج دیکر چیف اکائونٹنگ ونگ ایف بی آر کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین