• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات، وال چاکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف گرینڈ آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ٹیم نے تجاوزات، وال چاکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 6 تنور اور 50 سے زائد ریڑھیاں قبضے میں لے کر پختہ مسمار کر دی گئیں۔آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال ہوئی جبکہ 4 ٹرک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن ٹیم نے کینٹ روڈ، عزیز ہوٹل روڈ، ریلوے روڈ اور اطراف میں وال چاکنگ کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران متعدد بینرز اور پوسٹرز اتار کر قبضے میں لے لئے گئے۔
تازہ ترین