سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمات میں عدلیہ کو بھی اپنے دائرہ کار اور حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
کراچی میں نجی تعلیمی ادارے میں منعقدہ لاء اینڈ جسٹس سوشل چینج کے عنوان سے کانفرنس کے آخری روز اختتامی سیشن سے خطاب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس محمد مقبول باقر نے خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت انسانی حقوق، سیاست، آزادیٔ اظہارِ رائے اور عقائد پر عمل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔