• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخابات ہیں، آفتاب شیر پاؤ

سابق وفاقی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے مڈ ٹرم انتخابات کرائے جائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آفتاب شیر پاؤ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف ٹویٹس پر چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو اس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے ،ان بحرانوں  سے نکلنے کے لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات کرائے جائیں ۔

سابق وفاقی وزیر نے سی پیک کے حوالے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ابھی تک سی پیک کا کوئی ثمر نہیں ملا ۔

آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی رقم بھی صوبے کو نہیں مل رہی ، بقایا جات مانگنے پر صوبائی حکومت ابھی تک خاموش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت جووعدے کئے گئے وہ پورے نہیں ہوئے ۔

تازہ ترین