ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا نے پین پسیفک اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ یہ آٹھ ماہ میں ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔ نائومی نے اپنے ہوم کورٹس پر روسی حریف انستاسیا پائولنچکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ ادھر کوریا کے دارالحکومت سیول میں کیرولینا مچووا نے کورین اوپن چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، فیصلہ معرکے میں انہوں نے میگڈا لینیٹ کو زیر کیا۔ ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔دریں اثنا چینی شہر ووہان میں رنگارنگ تقریب میں ووہان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح ہوا۔ ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں امریکا کی وینس ولیمز ہم وطن ڈینیلی ولیمز سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔