راولپنڈی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور وکلاءسمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئےپیر کو نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی۔