• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی پچ کیوریٹر اینڈی اٹکنسن کی خدمات حاصل کریگا

  کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےملک بھر کے گراؤنڈز کی پچوں کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے مشہور پچ کیو ریٹر اینڈی اٹکنسن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے حکام نے اینڈی سے بات چیت شروع کردی ہے۔ اینڈی اٹکنسن کی خدمات پی سی بی2004میں بھارت کے خلاف سیریز کے لئے بھی حاصل کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے پیر کو جنگ کو خصوصی انٹر ویو میں بتایا کہ اینڈی جلد پاکستان آکر پچوں پر کام کریں گے اور پاکستانی کیوریٹرز کو سکھائیں گے۔ جب میں پی سی بی میں آیا تو میری ترجیحات میں خواتین کرکٹ، ڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیل نو اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی سب سے اہم تھی۔ ہم نے پورے سسٹم کو ری ماڈل کیا ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی کامیابی کا دارومدار انٹرنیشنل کرکٹ پر ہے۔

تازہ ترین