• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو پولیٹن ملتان میں 82یونین کونسلیں ،3تحصیل ، 3میونسپل کمیٹیاں بنانے کی تجویز

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ آفیسران نے ڈی سی عبدالعامر خٹک کو ملتان میٹرو پولیٹن میں 82یونین کونسلیں بنانے کی تجویز دیدی ہے، 3تحصیلیں اور 3میونسپل کمیٹیاں بنانے کی تجویز ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل ، لوکل گورنمنٹ آفیسران کی میٹنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، تحصیل سٹی کے 45مواضعات بھی میٹرو پولیٹن میں شامل کئے جارہے ہیں اسی طرح تحصیل صدر کے 6موضعات بھی میٹرو پولیٹن میں شامل ہوں گے، میٹرو پولیٹن ملتان کے علاوہ ملتان ، جلالپور پیروالا اور شجاع آباد کی تحصیلیں بنائی جائیں گی، مخدوم رشید، بستی ملوک اور قادر پور راں کو میونسپل کمیٹیاں بنایا جائے گا آئندہ چند روز میں ملتان سمیت پنجاب بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کی جانب سے میٹرو پولیٹن ، میونسپل کارپوریشن،تحصیلوں اور میونسپل کمیٹیز کے حدود کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تازہ ترین